مشرق وسطی

سعودی مداخلت اس سے زیادہ برداشت نہيں ، بحرینی انقلابی

saudi_troopsبحرین کے ایک ا نقلابی رہنما نے کہا ہے کہ ملت بحرین اب اس سے زیادہ سعودی فوج کو برداشت نہیں کرسکتی۔ تحریک خلاص بحرین کے سیکریٹری جنرل عبدالروف الشائب نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ اب ملت بحرین سعودی فوج کو مزید برداشت نہیں کرسکتی کیونکہ سعودی فوج کی موجودگي سے شدید جھڑپیں پیش آسکتی ہیں ۔ انہون نے کہا کہ بحرین کی حکومت نے تمام حدید پار کردی ہیں اور ملت پرتشدد کے لئے خلیج فارس کے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب سے کرائے کی ایجنٹ منگوائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہرجمعے کو عوام کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کریں اور ہر شہر میں مظاہرے کریں۔ یادرہے بحرین میں چودہ فروری سے عوامی انقلاب شروع ہواتھا جس کو کچلنے کےلئے سعودی عرب اور امارات نے اپنی فوجیں بھیجی ہیں ۔ ان فوجوں کےہاتھوں اب تک دسیوں افراد جان بحق اورسیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
ادھر محنت کشوں کی یونینوں کے عالمی فیڈریشن نے شاہ بحرین کو خط لکھ کر بحرینی مزدوروں کے مظاہروں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔ اس خط میں مطالبہ کیا گيا ہےکہ حکومت بحرین تشدد ختم کرے اور جن مزدوروں کو برطرف کردیا گيا ہے ان کی نوکریاں بحال کی جائيں۔ اس خط میں کہا گيا ہےکہ مزدورون کا عالمی فیڈریشن بحرینی مزدورون کی حمایت میں مزید اقدامات کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button