مشرق وسطی

جارحین و غاصبین کے ظلم و جبر کا مقابلہ؛ بحرین میں "جیش المہدی” کی تشکیل

107843عوام کے جائز مطالبات کے سامنے آل خلیفہ کی بے لچک اور تشدد آمیز پالیسی نیز ملک میں آل سعود کی مداخلت بحرین کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے۔ تشدد جاری رہنے صورت میں جیش المہدی تشکیل دی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین کے معترض نوجوانوں کے ایک گروہ نے اعلان کیا ہے  کہ بحرین میں یک طرفہ کاروائیاں اور قتل و غارت و گرفتاریاں نیز  کرائے کے غنڈوں اور آل خلیفہ کے اجنبی حمایتیوں کی یک طرفہ جارحیتیں جاری نہیں رہ سکیں گی اور اگر آل خلیفہ خاندان عوام کے جائز مطالبات کو فوری توجہ دے کر انہیں پورا نہ کرے تو بحرینی عوام بھی اپنے مسائل حل کرنے کے لئے متبادل راستے منتخب کریں گے۔
بحرینی نوجوانوں کے اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ آل خلیفہ اور آل سعود کا جبر فوری طور پر ختم نہ ہوا تو وہ بحرین میں "جیش المہدی” (حضرت مہدی (عج) کی فوج) کے نام سے مسلح تنظیم تشکیل دیں گے۔
بحرینی عوام کا بھی کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے خلاف پر امن احتجاج کا فائدہ یہ ہوا کہ اب بحرینی شہریوں میں سے ہر فرد اپنے گھر میں بیٹھ کر آل سعود اور آل خلیفہ کی فوجوں کے وحشیانہ حملوں اور گرفتار ہونے کا انتظار کرنا پڑرہا ہے۔
گذشتہ ہفتے کے مظاہروں میں بھی بحرینی عوام نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر لکھا تھا کہ: "اے جارحو! ضیافت ختم ہوگئی ہے فوری طور پر چلے جاؤ” اور یہ کہ "عقلمند کے لئے اشارہ ہی کافی ہے”۔ جس کو بحرینی عوام کی دھمکی سے ہی تعبیر کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button