بحرین میں شہریوں پر فوجی طاقت کے استعمال کا کوئی فائدہ نہيں

09 اپریل, 2011 19:25

bhraini_yangبحرین کے سیاسی رہنما یحیی علی الحدید نے کہا ہے کہ بحرین میں فوجی طاقت کے استعمال سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی مطالبات کو تسلیم کرے
یحیی علی الحدید نے پوری دنیا میں بحرینی عوام کے حق میں ہونےوالے مظاہروں اور ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا بحرین کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ منامہ کے حکام کے ذریعہ فوجی طاقت کے استعمال کا ان پر کوئی اثر نہيں ہوگا اور جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے بحرین کے اس سیاسی لیڈر نے بحرین اور سعودی عرب کی فوجوں کے ہاتھوں بحرینی عوام پر کئے جارہے تشدد پر امریکہ کے موقف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ آل خلیفہ اور علاقے کی سبھی عرب ملکوں کی شاہی حکومتوں کی حمایت کرتا ہے دوسری طرف بحرین کے جوانوں کی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ محمد مسقطی نے کہا ہے کہ علاقے کی بعض عرب حکومتیں اس خوف سے کہیں اس احتجاج کا دائرہ ان کےملکوں تک نہ پھیل بحرین کی حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں اور عوام کا قتل عام کررہی ہیں بحرین کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نبیل رجب نے کہا کہ سعودی اور بحرینی فوجیں بھاری ہتھیاروں سے نہتے شہریوں پر حملہ کر رہی ہیں

5:51 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔