مشرق وسطی

آل سعود نے الشرقیہ اور الریاض میں وسیع گرفتاریاں کی ہیں/ گرفتارشدگان کے نام

1439آل سعود کی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ چند دنوں کے دوران الشرقیہ کے علاقے میں سو سے زائد افراد گرفتار کرلئے ہیں جن میں ایک سنی عالم دین اور ایک سنی شہری بھی شامل ہیں۔ گرفتاریاں قطیف میں اندھادھند تھیں اور گرفتار افراد میں چودہ سالہ بچے سے لے کر 60 سالہ بزرگ اور ذہنی طور پر معذور بچے تک شامل ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق سعودی وہابی فورسز نے منطقة الشرقیہ کے شیعہ اکثریتی علاقوں (الاحساء اور القطیف) میں 100سے زائد افراد گرفتار کرلئے ہیں جن میں شیعہ باشندے بھی شامل ہیں۔
القطیف کی سرگرم سیاسی شخصیت ابوحسن زکریا نے کہا: بعض افراد مظاہروں میں گرفتار ہوئے ہیں جبکہ بعض کو گھروں سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا: قطیف میں آل سعود کی فورسز نے جس کو دیکھا گرفتار کیا اور یہ گرفتاریاں اندھادھند تھیں چنانچہ گرفتار شدگان میں 14 برس کے بچے سے لے کر 60 برس کے بزرگ تک شامل ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق الشرقیہ کے علاقے کے عوام نے بحرین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ بحرین سے سعودی جارحین کے فوری انخلاء کا مطالبہ کررہے تھے۔
سعودی دارالحکومت الریاض میں مظاہرے
الریاض میں آج بھی وزارت داخلہ کی ہیڈکوارٹرز کے سامنے مظاہرے جاری رہے۔ الریاض میں مظاہرے کرنے والے سنی مسلمان ہیں اور انہیں سعودی پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق ریاض میں 15 مظاہرین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
جمعہ: عظیم دھرنا
القطیف کے شیعہ راہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کے روز الشرقیہ کے علاقے میں عظیم دھرنا دیا جائے گا اور بحرین سے سعودی افواج کے انخلاء سمیت ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کیا جائے گا.
گرفتار شدگان کے نام:
راصد نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کی نام درج ذیل ہیں۔
القطیف میں گرفتاریاں:
۔ اشرف حبيب ال حسين ـ عمر 30 سالہ ـ تاروت کے رہائشی
۔ مصطفى أحمد ال محسن ـ عمر 23 سالہ ـ تاروت کے رہائشی
۔ تاروت کے رہائشی 35 سالہ سامي القديحي
۔ تاروت کے رہائشی 25 سالہ احمد مہدي الصفار
۔ تاروت کے رہائشی 27 سالہ محمود عبدالرسول الصفار
۔ تاروت کے رہائشی 27 سالہ حسن علي الصفار
۔ تاروت کے رہائشی 27 سالہ حسن عبد اللہ العوجان
۔ تاروت کے رہائشی 39 سالہ محمود جاسم أل مہندر
۔ تاروت کے رہائشی 40 سالہ عبد اللہ الدہان
۔ تاروت کے رہائشی 53 سالہ عبد الرسول الدہان ابو شريف
۔ صفوى کے رہائشی 20 سالہ علي الشيخ حبيب محمد ادہيم
۔ سیہات کے رہائسی 26 سالہ حسن صالح آل سليس
۔ سيہات کے رہائشی 25 سالہ احمد غانم آل سيار
۔ سيہات کے رہائشی عبد اللہ حبيب الحميدي
۔ القطیف کے رہائشی 15 سالہ منتظر محمد آل باقي
۔ القطیف کے رہائشی 14 سالہ حسين محمد آل باقي
۔ ام الحمام کے رہائشی 18 سالہ حسن الشيخ علي الزاير
۔ ام الحمام کے رہائشی 28 سالہ سعيد احمد ال صليل
۔ ام الحمام کے رہائشی 20 سالہ عقيل علي العاقول
۔ سيہات کے رہائشی 26 سالہ السيد امين احمد حسن السيہاتي
۔ سيہات کے رہائشی السيد زكي السيہاتي
۔ سيہات کے رہائشی 30 سالہ علي عبد اللہ العبداللہ
۔ سيہات کے رہائشی 45 سالہ عبد اللہ ابراہيم المشامع
۔ القطيف کے رہائشی 33 سالہ يوسف الماجد
۔ القطيف کے رہائشی 15 سالہ قاسم احمد یونس
۔ ام الحمام کے رہائشی 35 سالہ حسين احمد ال مويس
۔ المزروع کے رہائشی 35 سالہ عبد اللہ احمد ال خميس
۔ القطیف کے رہائشی 28 سالہ حسين علي عبد اللہ ہجلس
۔ تاروت کے رہائشی 25 سالہ محمود محمد الصائغ
۔ تاروت کے رہائشی 19 سالہ حسين علي آل فتيل
۔ العوامیہ کے رہائشی 33 سالہ زكي محمد صالح الصمخان
۔ العوامیہ کے رہائشی 27 سالہ علي حسن آل زايد
۔ العوامیہ کے رہائشی 18 سالہ محمد احمد الجارودي
۔ العوامیہ کے رہائشی 17 سالہ احمد طارق علي الفرج
۔ القطيف کے رہائشی 33 سالہ ناصر ابراہيم العيد
۔ القطيف کے رہائشی 17 سالہ حسين سمير البيش
۔ تاروت کے رہائشی 40 سالہ حسين عبد الرسول التاروتي
۔ نذير حسن المعلم
۔ ام الحمام کے رہائشی 25 سالہ سعيد أحمد أل كاظم
۔ تاروت کے رہائشی 19 سالہ علي عبد اللہ علي آل فردان
۔ العوامية کے رہائشی 19 سالہ حسين احمد حسن الشيخ
۔ تاروت کے رہائشی 21 سالہ نذير حسن علي الدہان
۔ تاروت کے رہائشی 17 سالہ حسن عبدالرسول التاروتی
۔ تاروت کے رہائشی ميثم علي القديحي
۔ القدیح کے رہائشی 19 سالہ يوسف أحمد العسيري
۔ سیہات کے رہائشی 15 سالہ جاسم محمد البحراني (کہا جاتا ہے کہ انہیں آل سعود کی سیکورٹی افواج نے زخمی کردیا تھا مگر انھوں نے اس بچے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے)۔
۔ القطيف کے رہائشی 30 سالہ محمد مدن الخنيزي
۔ القطيف کے رہائشی 30 سالہ علي منصور السنان
۔ المزروع کے رہائشی 20 سالہ خليل ابراہيم الجصاص
۔ البحاري/ المحدود کے رہائشی 28 سالہ حسين علوي اليوسف
۔ صفوى کے رہائشی 26 سالہ احمد مشرف ال عبد الله
۔ صفوى کے رہائشی 25 سالہ حسين ابراهيم الدخيل
۔ صفوى کے رہائشی 26 سالہ علي حسن السنان
۔ القطيف کے رہائشی 37 سالہ محمد عيسى المديفع
۔ الاوجام کے رہائشی 29 سالہ سرور الرہن سید وجیہ اوجام کی کھیتی کو نذر آتش کرنے اور مظاہروں کی قیادت کرنے کے الزام پر پولیس لاک اپ میں بند ہیں اور جمعہ کے روز پولیس تشدد کی وجہ سے اسپتال منتقل کئے گئے جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
۔ سيہات کے رہائشی 18 سالہ احمد محمد الصاخن
۔ سيہات کے رہائشی 20 سالہ حسن الشيخ ناجي الزواد
۔ سيہات کے رہائشی 18 سالہ احمد الشيخ ناجي الزواد
۔ سيہات کے رہائشی 26 سالہ اشرف محمد الموسوي
۔ سيہات کے رہائشی محمد مكيحل
۔ سيہات کے رہائشی حبيب مكيحل
۔ سيہات کے رہائشی حسين مكيحل
الاحساء میں ہونے والی گرفتاریاں:
۔ ہفوف کے رہائشی 43 سالہ عالم دین شيخ علي محمد حسين الوائل
۔ ہفوف کے رہائشی 60 سالہ علي عبد الله سلمان السليمان
۔ ہفوف کے رہائشی اور حي المزرع  اسکول کے استاد 55 سالہ علي عايش المزيدي
۔ ہفوف کا رہائشی حی الفاضلیہ اسکول کا طالبعلم 14 سالہ نابالغ بچہ علي سعيد علي الشوارب
۔ ہفوف کا رہائشی حی الفاضلیہ اسکول کا طالبعلم 14 سالہ نابالغ بچہ
۔ ہفوف کا رہائشی حی المزرع اسکول کا طالبعلم 15 سالہ نابالغ بچہ سجاد راضي عيسى السيف
۔ ہفوف کا رہائشی 16 سالہ بچہ حی المحدود کے ذہنی طور پر کمزور بچوں کے اسکول کا طالبعلم
جلال عبدالرزاق علي الحسن۔ (یہ بچہ ذہنی معذور ہے)
۔ ہفوف کا رہائشی حی المحدود اسکول کا طالبعلم 16 سالہ نابالغ بچہ مرتضى عبدالله علي الجطيل
۔ ہفوف کے رہائشی اور حی الفیصلیہ مارکیٹ کے تاجر 53 سالہ عبدالمجيد محمد سلمان البقشي
۔ ہفوف کے رہائشی، حی الیحیی اسکول کے 49 سالہ استاد سلمان حسين علي الأمير
۔ ہفوف کے رہائشی اور حی الخطیب کے 47 سالہ کاشتکار علي أحمد علي الجاسم
۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو سے سبکدوش اور حی المسلخ کی رہائشی مشہور شخصیت 45 سالہ عبد الوهاب جابر محمد العيسى
۔  ہفوف کے رہائشی 44 سالہ سلمان حسن
۔ ہفوف کے رہائشی اور حی الہلال کے 42 سالہ دکاندار أحمد سلمان طاهر الهلال
۔ دمام کے رہائشی 39 سالہ انجنئیر جو پلیس تشدد کی وجہ سے اسپتال میں تھے اور وہیں سے زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
۔ ہفوف کے رہائشی 37 سالہ عماد معتوق حسن البدئي – پلیس تشدد کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں اسپتال سے گرفتار کئے گئے۔
۔ الصالحیہ کے رہائشی 33 سالہ عبدالخالق عبدالله محمد البراهيم
۔ ہفوف کے رہائشی اور حی النزہہ کے 30 سالہ تاجر زهير معتوق حسن البدي۔ ریمانڈ کے تحت پولیس کی تحویل میں ہیں۔
۔ ہفوف کے رہائشی حی الفاضلیہ کی ایک نجی کمپنی کے کارکن 30 سالہ علي طاهر جمعه الشرجي
۔ ہفوف کے رہائشی اور دمام کے معذور بچوں کے اسکول ماسٹر 33 سالہ حسن أحمد ابراهيم الناصر
۔ ہفوف کے رہائشی 27 سالہ بے روزگار ياسر محمد علي الخلوف
۔ حی المسعودی شریعت کالج کے 22 سالہ طالبعلم نعيم ياسين علي المؤمن
۔ عبدالوهاب جابر العيسى
۔ ہفوف کے رہائشی 20 سالہ حمد محمد المنديل
۔ جعفر حسن الشغب الجمعة
۔ علي محمد الجريد ـ نابالغ
۔ لؤي محمد الجريد – نابالغ
۔ 27 سالہ سنی مسلمان تركي الرواجح جمعہ کے روز مظاہرین پر آل سعود فورسز کے تشدد کی تصویریں بنانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔
۔ 39 سالہ اسکول ماسٹر حسان ابراهيم الشخص
۔ ساب بینک کے کارکن 29 سالہ حسن محمد بو عامر
۔ 37 سالہ هود محمد حسين الغافلي  – زیر تفتیش
۔ ناصر حسن الغدير
۔ 44 سالہ فاضل السليمان

متعلقہ مضامین

Back to top button