مشرق وسطی

خلیج فارس تعاون کونسل کی فورسز بحرین میں تعینات ہورہی ہیں

tanksق آل خلیفہ حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ "جزیرہ نمائے عرب کی ڈھال” کے عنوان سے خلیجی ریاستوں کی افواج ـ سعودی عرب کی قیادت میں ـ آج ہی کسی وقت بحرین میں تعینات ہورہی ہیں۔
ہفتہ نامہ "مصری الیوم السابع” نے بی بی سی کی ایک بریکنگ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرینی بادشاہ کے مشیر نے کہا ہے کہ "جزیرہ نمائے عرب کی ڈھال” کے عنوان سے خلیجی ممالک کی فورسز بحرین میں "امن و سکون” کی بحالی کے بہانے اس ملک میں تعینات ہورہی ہیں۔
ایک بحرینی اہلکار نے جریدہ مصری الیوم السابع کو بتایا ہے کہ حکومت کے حامی افراد فہد بریج کی طرف جارہے ہیں تا کہ سعودی عرب سے آنے والی فورسز کا خیرمقدم کریں!۔
اس رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی فورسز آج ہی کسی وقت بحرین کے قریب آکر تعینات کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ان افواج کا نام خلیحی ممالک کی مشترکہ فوج ہے جبکہ حقیقت میں سعودی عرب اپنی فورسز اسی بہانے سے بحرین میں تعینات کررہا ہے اور اس کا مقصد انقلاب بحرین کو ناکام بنانا اور اپنی حکومت کو عوامی انقلاب کے سامنے محفوظ بنانا ہے۔
مآخذ: ابنا خصوصی

متعلقہ مضامین

Back to top button