مشرق وسطی

لیبیائی انقلابیوں کو کچلنے کے لئے اسرائیلی گروہ لیبیا پہنچا

libiya_porotestلیبیاکی انقلابی تحریک کوکچلنےاوراس ملک کےڈکٹیٹرقذافی کی مددکےلئے صیہونیوں کاایک گروہ لیبیاپہنچاہے۔
المحیط نیوزایجنسی نے آج رپورٹ دی ہےکہ عوامی مظاہروں کوکچلنےمیں مہارت رکھنےوالی صیہونی حکومت کی یہ ٹیم ایک ہوائی جہاز سےسرت ایئرپورٹ پراترکرلیبیامیں داخل ہوئي ہے اوران کامقصد عوامی مظاہرین کوکچلنا اورکرنل قذافی کی مدد کرناہے۔
اس صیہونی ٹیم کےپاس عوامی مظاہروں کوکچلنےاور شب وروز فضائی اورزمینی نگرانی اورکنٹرول کےلئےجدیدترین سازوسامان موجود ہے۔
المحیط کی رپورٹ کےمطابق اکثر عرب اورمغربی ملکوں کی جانب سےمظاہرین کی حمایت کےبعد معمرقذافی اوراس کےبیٹےسیف الاسلام نےاپنی بقاء کےلئےصیہونی حکومت سےمدد کی اپیل کی ہے۔
واضح رہےکہ ڈکٹیٹرقذافی کےخلاف عوامی تحرک اورمظاہرےگذشتہ بیس دنوں سےجاری ہےاوراس کاسلسلہ اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button