قذافی کا بیٹا اانقلابیوں سے جا ملا؛ باپ سے بیرازی کا اعلان

تازہ ترین خبروں کے مطابق، لیبیا کے خونریز آمر کا بیٹا سیف العرب اپنے باپ سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے مشرق لیبیا پر قابو پانے والے انقلابیوں سے جاملا ہے۔رپورٹ کے مطابق قاتل اور خونریز ڈکٹیٹر معمر قذافی کے چھوٹے بیٹے "سیف العرب” نے اپنے باپ کے مظالم سے برائت کا اعلان کرتے ہوئے اس کے خلاف قیام کیا ہے اور مشرقی لیبیا میں انقلابی نوجوانوں سے جا ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیبیائی آمر کے سات اپنے بیٹے ہیں اور ایک گودلیا بیٹا ہے اور ہر بیٹے کے پاس اپنی مسلح فورس ہے۔
قذافی نے سیف الاسلام کو انقلابی شہر "بن غازی” کے انقلابی عوام کی سرکوبی کے لئے روانہ کیا تھا لیکن وہ اپنے باپ کے مظالم کے خلاف قیام کرتا ہوا اپنے زیر فرمان فورس کے ہمراہ انقلابی عوام سے جا ملا۔
سیف العرب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا آمر و ظالم باپ یا تو آخرکار خودکشی کرے گا یا پھر لاطینی امریکہ پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا







