مشرق وسطی

گذشتہ عیسوی سال شیعیان مصر کے لئے سال سیاہ تھا

Syeda Zainab (SA) MOsque Cairo, Egyptایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ "شروق القاہرہ” نے لکها ہے کہ سنہ 2009 اس سے قبل کے برسوں کی نسبت شیعیان مصر کے لئے زیادہ مسائل و مصائب کا سال رہا اور بہت سے شیعہ رہنماؤں کو گذشتہ سال کے دوران شدید الزامات اور دباؤ کا سامنا رہا؛ مثال کے طور پر حکومت مصر نے اینے ملک میں رہنے والے اہل تشیع پر لبنان کی حزب اللہ کی حمایت اور ملکی امن و امان کو درہم برہم کرنے کا الزام لگایا۔ اس رپورٹ میں ہے

 کہ سنہ 2009 میں بہت سے شیعہ افراد حراست میں لئے گئے جن میں "حسن شحانہ” شامل تھے اور ڈاکٹر احمد راسم النفیس کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا؛ حکومت مصر نے اہل تشیع کو گذشتہ سال تمام مذہبی اعمال و مراسمات سے روکے رکھا اور ملک میں امن و امان کی پاسداری کے بہانے اہل تشیع پر شدید پابندیوں کی مشق کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق مصر میں 25 لاکھ شیعیان اہل بیت (ع) سکونت پذیر ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button