عراق

داعش کا خواتین کو ختنے کرانے کا حکم

women isisعراق اور شام میں سرگرم جنگجوتنظیم(ISIS) نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 11 سے 46 سال عمر کی خواتین کو ختنے کروانے کا حکم جاری کردیاہے جس سے تقریباً 40 لاکھ خواتین و لڑکیاں متاثر ہوگی۔خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے عراق میں متعین سینئر آفیسر جیکولین بیڈ کوک کا بتایاہے کہ جب صبح داعش کی جانب سے جاری فتویٰ سنا تو حیرت ہوئی، اس عمل کو انگریزی میں فیمیل جینیٹیل میوٹیلیشن یا ایف جی ایم کہتے ہیں۔ ایف جی ایم کی روایت افریقہ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری ہے تاہم یہ رسم عراق میں نہیں پائی جاتی تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل برطانیہ میں ایف جی ایم کے خلاف ایک کانفرنس ہوئی تھی، جو برطانوی حکومت اور یونیسیف کے تعاون سے منعقد ہوئی جس میں کہا گیا کہ خواتین کی ایف جی ایم کرکے انہیں زندگی بھر کے لئے نفسیاتی اور جسمانی طور پر معذور نہ کیا جائے۔ اس طرح کی روایات چاہے کسی معاشرے میں کتنی ہی قدیم کیوں نہ ہوں، وہ خواتین کے حقوق کی پامالی کرتی ہیں۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button