عراق

داعش کا حقیقی چہرہ دنیا پر عیاں ہو گیا مقتدیٰ صدر

muqtada alsaderعراق میں صدر گروہ کے سربراہ نے داعش کو اسلامی مقدسات اور قبور کو نابود کرنے والے گروہ سے تعبیر کیا ہے۔ المسلہ نیوز کے مطابق مقتدیٰ صدر نے داعش کی جانب سے غیر انسانی اور وحشیانی اقدامات انجام دیئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات اور قبور کو منہدم کرنے کے اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ تکفیری اور بے دین گروہ داعش میں دین، عقیدہ اور حتیٰ جنگی اصولوں کی کوئی جگہ نہیں۔ مقتدیٰ صدر نے حضرت یونس علیہ السلام کے قبر مبارک کو تباہ کئے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش تکفیری گروہ نے ان مقامات اور دینی مقدسات کو تباہ و برباد کرکے اپنا حقیقی چہرہ، فاسد عقاید اور بربریت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔ صدر گروہ کے سربراہ نے صراحت سے اس بات کا اعلان کیا کہ بہت جلد عراقی شیعہ اور سنی داعش کے تمام دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button