عراق

عراق میں حضرت یونس ؑ کا مزار شہید کر دیا گیا

younasعراق میں داعش کے دہشتگردوں نے حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کردیا۔ عراقی ذرائع کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے انبیائے کرام سے اپنی دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے، موصل کے قریب واقع حضرت یونس علیہ السلام کے مزار اور اس سے متصل مسجد کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے شہید کردیا ہے۔ دھماکے میں قریب کی متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ہیں۔ موصل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران تیس مزارات شہید کیے جاچکے ہیں۔ موصل میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 45 مزارات، مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقi پولیس اور طبّی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں ہونے والے اس بم دھماکے میں کم از کم اکیس افراد جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button