عراق

داعش موصل میں دینی اقلیتوں کو نابود کرنے کے درپے

daish66ایمینیسٹی انٹرنیشنل نے خبر دار کیا ہے کہ عراق کے شمال میں واقع شہر موصل میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش دینی اقلیتوں کی نابودی کی کوشش میں ہے۔ فرانس پریس کے حوالے سے ارنا نے رپورٹ دی ہے کہ مشرق وسطی کے علاقے میں ایمینیسٹی انٹرنیشنل کی ڈاریکٹر سارہ لیا ویٹسن نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش، عراق کے شہر موصل اور اس کے اطراف میں دینی و مذہبی اقلیتوں کے خلاف اپنے وحشانہ حملوں کو فوری طور پر بند کرے۔ اس بیان میں تاکید کی گئي ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش چاہتا ہے کہ عراق میں اس کے زیر قبضہ علاقوں میں کسی بھی دینی و مذہبی اقلیتوں کا اثر باقی نہ رہے۔ سارہ لیا ویٹسن نے کہا ہے کہ داعش کے سرغنہ اپنے وحشیانہ حملوں اور رعب و وحشت کی فضا قائم رکھنے کر دینی اخلاص پر مبنی قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button