عراق

اقوام متحدہ کے نمائندے کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

SISTANI9عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔ عراق کی السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلائی ملاڈینوف نے آج عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی اور عراق کی سیاسی و سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی اس سے قبل ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں عراق کے عوام کو اتحاد و یکجہتی کی برقراری کی دعوت دے چکے ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے لیکر اب تک عراق میں ہونے والے تشدد میں 5 ہزار 576 عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button