عراق

سامرا میں امامین عسکریین کے روضہ پر تکفیریوں نے سعودی و قطر کی ایماء پر حملہ کیا، عراقی وزیر اعظم

maliki3عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ سامرا میں حضرات امامین عسکریین علیھماالسلام کے روضوں پر حملہ کرکے تکفیری دہشتگرد صوبہ الانبار کا محاصرہ توڑنا چاہتے تھے۔ السومریہ نیوز کے مطابق نوری مالکی نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر عراق میں فرقہ واریت پھیلانے اور الانبار میں اپنے ساتھیوں کا محاصرہ توڑنے کے لئے سامرا کے مقدس روضوں پرحملہ کیا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے یہ حملہ ناکام بنادیا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ملت عراق کے اتحاد اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون سے دہشتگردوں کو اہم سبق ملا ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں سے مقابلے میں سکوریٹی فورسز کی کارکردگي کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عراق کے اتحاد، استحکام اور سکیورٹی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے عراقی فوج اور پولیس نے جمعرات کو سامرا کے مقدس روضوں پر تکفیری دہشتگرد گروہ کے حملے کو ناکام بنا کر اس شہر سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا تھا۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری تکفیری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button