عراق

عراق: انسداد دہشتگردی کاروائياں جاری

iraq blast123عراق کی وزارت انسانی حقوق کے ترجمان نے کہا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے فلوجہ کے عوام کو سپر بنا رکھا ہے۔ فلوجہ مغربی صوبے الانبار میں واقع ہے۔ کامل امین نے فارس نیوزسے گفتگومیں کہا کہ تکفیری دہشتگرد اس علاقے کے عوام کے خلاف انسانیت سوز اقدامات کررہے ہیں جبکہ عراقی فوج نے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے آپریشن شروع کئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کو عوام کے مارے جانے کا ذمہ دار قراردیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا تھا کہ صوبہ انبار میں دہشتگردوں کےخلاف جاری کاروائيوں کا مقصد دہشتگردی کی بیخ کنی ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی ان فوجی کاروائيوں کی مخالفت کرے گا وہ خائن ہے اور ملک و ملت کے خلاف خیانت کررہا ہے۔ قابل ذکر ہے عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو سعودی عرب اورقطر کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button