عراق

عراق: دہشتگردانہ حملوں میں اٹھاون ہلاک

iraq blast123عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں میں اٹھاون افراد جاں بحق ہوگۓ ہیں۔ ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل میں کل دو کار بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں اکیس افراد جاں بحق ہوگۓ ۔ جاں بحق ہونے والوں میں عراقی سیکورٹی فورسز کے چودہ اہلکار بھی شامل ہیں۔

بغداد کےشمال میں بھی کل ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگۓ جبکہ بغداد کے صدر ، الجہاد اور الامین علاقوں میں تین کار بم دھماکوں میں دس افراد جاں بحق ہوگۓ۔
دریں اثناء عراق کے دارالحکومت بغداد میں مختلف حملوں میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کرکوک ، نینوا اور صلاح الدین میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں بھی آٹھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ دو ہزار چودہ کے آغاز سے اب تک عراق میں چار ہزار افراد دہشتگردانہ حملوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button