عراق

عراقی صوبہ دیالہ میں انتہائی مطلوب دہشتگرد گروہ گرفتار

iraq arestعراق کے صوبے دیالہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ ایران کی گیس پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے کارکنوں کے خلاف دھشتگردانہ حملے میں ملوث مسلح افراد کی تلاش کے لئے کوششوں کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ عراق کی سیکیورٹی فورسیز کے ایک کامیاب آپریشن میں اس دھشتگردانہ حملے میں ملوث سات دھشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صادق الحسینی نے کہا کہ اس حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو سرحدی راستے سے ایران منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کے شمال مشرقی شہر بعقوبہ کے امام ویس کے علاقے میں ایران کی گیس پائپ لائن بچھانے والی کمپنی کے کارکنوں کو لے جانے والی گاڑی کے راستے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کئی ایرانی جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے اس دھشتگردانہ حملے میں دو ایرانی کارکنوں کی شہادت کی تائید و تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button