عراق

سید عمار الحکیم کی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

amarعراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں عراق کی آئندہ حکومت میں تمام سیاسی گروہوں کی موجودگي پر تاکید کی ہے۔ السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید عمار حکیم نے عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولاي میلادینوف کے ساتھ ملاقات میں عراق کے اہم سیاسی گروہوں کی شراکت کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے ملک کے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ملت عراق کی قدردانی کی اور کہا کہ عراق میں جمہوریت کی بنیادیں مضبوط ہورہی ہیں۔ عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ عراق میں ترقی پیشرفت کے لئے تمام سیاسی گروہوں کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا ضروری ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہیں۔ عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے بھی پائیدار جمہوریت کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کی مدد اور کوششوں کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button