عراق

عراق میں القائد ہ کے 14 برقعہ پوش دہشت گرد گرفتار

iraq alqaidaعراقی فوج نے تکفیری سلفی جماعت آئی ایس آئی ایل(ISIL) کے 14ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو زنانہ لباس اور برقہ پہن کر فرار ہورہے تھے،سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد وں کا تعلق اسلامی اسٹیٹ عراق نامی دہشت گرد تنظیم سے ہے، یہ تنظیم القائدہ سے منسلک ہے ،جسکی سرپرستی سعودیہ عرب کرتا ہے، عراقی فوج اور حکومت نے ملک میں اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کریک ڈاﺅں کیا ہوا ہے،یہ تنظیم عراق میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، جس میںمعصوم عوام سمیت عراقی پولیس اور سیکورٹی اداروں ہزاروں افراد شہید ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ان سلفی دہشت گردوں کا ہمیشہ یہ شیوہ رہا ہے کہ جب موت کا خوف انہیں آگھیر تا ہے تو یہ زنانہ لباس اور برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشیش کرتے ہیں، اسی طرح کی ایک حرکت پاکستان میں بھی اسی گروپ کے ایک مولوی عبد العزیز نے کی تھی ، جبکہ تاریخ بتاتی ہے کہ اس سلفی گروہ کے آقا و مولا شیمر معلون بھی مختار ثقفی کے خوف سے زنانہ لباس پہن کر فرار ہوا تھا، اور آج انہیں شیمر و یزید کے پیروکار اپنے آقاﺅں کی پیروی کرتے ہوئے یہ عمل انجام دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button