عراق

عراق:الانبار کے بحران کا واحد حل، فوجی کاروائی

al anbaraعراق کی بیداری کونسل کے سربراہ شیخ احمد ابو ریشہ نے کہا ہے کہ صوبے الانبار کا بحران مکمل طور پر صرف فوجی طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے اسکائی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن طریقے سے حل کئے جانے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انھوں نے اسی طرح فلوجہ شہر کا مکمل کنٹرول فوجی طریقے سے حاصل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ شیخ احمد ابو ریشہ نے شہر فلوجہ میں دہشتگردوں کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشتگردوں کا صفایا نہیں کیا گیا تو یہ عناصر، دیگر علاقوں میں بھی پھیل سکتے ہیں۔اس سے قبل عراق کی برّی فوج کے کمانڈر علی غیدان نے کہا تھا کہ فلوجہ میں دہشتگردوں کا محاصرہ کرلیا گيا ہے اور ان عناصر کو وہاں سے فرار ہونے کا کوئي راستہ نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button