عراق

عراق کے بعض سیاسی لیڈر دھشتگردی میں ملوث

Iraq attackعراق کی نیوز ایجنسی این کے مطابق حاکم الزاملی نے کہا ہے کہ بعض سیاسی شخصیتیں اپنے ذاتی اور پارٹی کے مفادات کی خاطر دہشتگردی کو ہوا دے رہی ہیں اور اس طرح اپنے بیرونی آقاوں کی خدمت بھی کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہیں اور دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔ عراق کے بعض صوبوں بالخصوص بغداد میں دہشتگردانہ کاروائيوں کی بنا پر بدامنی پھیلی ہوئي ہے تاہم عراقی فوج نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کےلئے وسیع کارروائيوں کا آغاز کیا ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش عراقی فوج کے ہاتھوں شدید نقصان اٹھانے کے بعد اب شام کی سرحد کی طرف پسپائي اختیار کرچکا ہے۔ ادھر عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہےکہ داعش کا ایک سرغنہ شمالی صوبے صلاح الدین میں مارا گیا ہے۔ نہرین نیوز کے مطابق خطرناک دہشتگرد ابو عبیدہ السامرائي شہر بلد میں فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوا۔ اس رپورٹ کے مطابق فوج نے مزید اٹھارہ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button