عراق

بغداد: حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں دھماکہ 17 شہید

iraq13rajabبغداد: عراق کے دارالحکومت میں یکے بعدیگرے 4 بم دھماکوں کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد میں حضرت علی کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سیکڑوں افراد جمع تھے کہ اس دوران اجتماع کے قریب کھڑی کار میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 17 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکا صدر کے علاقے میں کھڑی کار میں ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ تیسرا دھماکا صدر کے ہی رہائشی علاقے میں کیا گیا جہاں کار میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ضلع جمیلہ کے کمرشل علاقے میں کھڑی کار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، یکے بعدیگرے دھماکوں کے بعد حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button