عراق

عراق میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہونےوالے پارلمانی انتخابات کا خیر مقدم

maliki3عراق میں تیسرے دور کے پارلمانی انتخابات امریکی فوجیوں کی عدم موجود گی میں لوگوں کی بھر پورشرکت اورکامیابی کے ساتھ منعقد ہوگئے ۔
عراقی عوام نے گذشتہ روز بدھ کے دن بعض دہشت گردانہ کاروائیوں کے خطروں کے باوجود پولنگ اسٹیشنوں پر حاضر ہوکر ووٹ دئیے ۔
عراق کے الکشن کمیشن کے سربراہ مقداد الشریفی نے اعلان کیاہے عراق کے پارلمانی انتخابات میں لوگوں نے ساٹھ فیصدشرکت کی ہے ۔ پارلمانی انتخابات میں عوام کی بھرپورشرکت سے مستقبل میں اپنے ملک کی سیاست کے بارے میں ان کی توجہ کا بخوبی پتہ چلتاہے ۔
عراق میں کامیاب پارلمانی انتخابات کے انعقاد پر بیرونی ممالک نے بھی استقبال کیاہے،اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے آج جمعرات کے دن ایک بیان میں اس بات کی امید ظاہرکی کہ عراق کے پارلمانی انتخابات میں عوام کی پرجوش اور بھر پورشرکت عراق میں عوامی اقدار پرمبنی حکومت کی تقویت اور وحدت پر منتج ہوگی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے عراقی عوام کی آرزؤں کے پورےہونے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے تیسرے دور کے پارلمانی انتخابات عوامی حکومت کی تشکیل ملک کی ترقی وپیشرفت اور استحکام اور ملک اور علاقے میں دہشت گردوں کے زوال اور خاتمے کا سبب بنیں گے ۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عراق کے عوام نے انتخابات میں بھر پورشرکت کرکےمسلح گروہوں کو جو عراق میں جمہوریت کی ترقی کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے اور رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں منہ توڑجواب دیاہے ۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمایندے نیکولاي ملادینوف نے بھی کہاہےکہ عراق کے پارلمانی انتخابات بین الاقوامی معیارات کے مطابق تھے ۔ سلامتی کونسل نے بھی عراق کے پارلمانی انتخابات کا استقبال کیا اور عراق کے تمام سیاسی گروہوں اور شخصیتیوں سے عراق میں تمام لوگوں کی نمایندہ اورجدید حکومت کی تشکیل کے بارے میں مدر کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اسی طرح عراق میں برطانیہ اوراردن کے سفیروں نے بھی عراق کے پارلمانی انتخابات کوڈیموکریٹک قرار دیا ہے ، برطانوی سفیر سایمون کولس نے گذشتہ رات کہا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ویلیم ہیگ نے عراق کے پارلمانی انتخابات کا استقبال کیا ہے ۔ کولس نے کہا ہے کہ عراق کے الکشن کمیشن کے سربراہ کی درخواست پر انتخابات پر برطانیہ کی نگرانی تھی اوربرطانوی مبصرین کی ایک ٹیم نے بغداد سمیت کردستان اوردیگر علاقوں میں بارہ پولنگ اسٹیشنوں کودیکھنے کے بعد ووٹروں کی سیکورٹی اور لوگوں کی بھر پورشرکت کی تعریف کی ہے ۔
بغداد میں برطانیہ کے سفیر کے مطابق عراق کے عوام نے جمہوریت کی اپنی ذمہ داریوں پر اچھی طرح عمل کیا ہے اب عراق رہنماؤں اور لیڈروں کوچاہئیے کہ وہ عراق میں جدید حکومت قائم کرکے عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں ۔
عراق میں اردن کے سفیر محمد مصطفی قرعان نے بھی عراق کے پارلمانی انتخابات کو بطور کامل ڈیموکریٹک اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق قراردیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں عراق کے نمایندے محمد علی حکیم نے بھی کہا ہے کہ عراق میں پارلمانی انتخابات نے دہشت گردی کے خاتمےکے بارےمیں ملت عراق کے عزم وارادے کو ثابت کردیا ہے ان کے کہنے مطابق عراق کے پارلمانی انتخابات نے دہشت گردوں کے خطروں کوکم کرنےکےسلسلے میں ملت وحکومت کے درمیان سیاسی وجمہوری وعدوں کی روش کو ثابت کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button