عراق

عراق، فلوجہ کے اطراف سے دہشتگردوں کی گرفتاری

iraq arestعراق کی سیکیورٹی فورسیز نے فلوجہ کے اطراف سے داعش دہشتگرد گروہ کے چونتیس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فلوجہ کے مضاقات میں جن دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں بیشتر دہشتگرد، مختلف عرب ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔عراق میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کے جاری آپریشن میں عراقی عوام بھی، ان سیکیورٹی فورسیز کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ عراق میں فلوجہ کی علماء کونسل کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین مہینوں کے دوران مختلف عرب ملکوں سے متعلق نو سو سے زائد دہشتگرد، عراق منتقل ہوئے ہیں۔ فلوجہ کی علماء کونسل کے رکن شیخ کمال العبیدی کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے افراد فلوجہ میں عراقی عوام کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button