عراق

عراق، خود کش حملے اور بم دھماکے، سیکورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک، 70 زخمی

iraq 1000۔ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پر متعدد پولنگ سٹیشنز اور سیکورٹی فورسز پر خودکش حملوں، بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں زیادہ تر سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کار دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے صدر میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں، تاہم شدت پسندانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button