عراق

عراق کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

amrica israil saudiaعراق کے سلسلے میں امریکہ، صیہونی حکومت اور سعودی عرب کبھی اپنے ناپاک عزائم پورے نہیں کرسکیں گے۔ عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب، عراق کی صورت حال بحرانی بنانے کی کوشش کررہے ہیں مگر حکومت بغداد نے مقررہ وقت میں انتخابات کے انعقاد کو یقینی بناکر نہ صرف یہ کہ ان کی سازشوں پر پانی پھیر دیا بلکہ عالمی سطح پر یہ بھی ثابت کردیا کہ عراق میں جمہوریت ہے اور یہ جمہوری عمل، یونہی جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا خوف لاحق ہے کہ کہیں سعودی عوام بھی اپنے ملک میں انتخابات کا مطالبہ نہ کردیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ عراق کے عام اتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button