عراق

عراق میں کار بم دھماکہ، درجنوں ہلاک و زخمی

IRAQCARعراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور بتّیس دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ کار بم دھماکہ، بغداد کے مشرقی علاقے ،صدر، میں واقع بازار کے نزدیک ہوا۔پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے جس میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار کے شہر الرمادی میں سیکیورٹی فورسیز کی کاروائی میں کم از کم پچاس دہشتگرد مارے گئے ہیں جن میں متعدد عرب ملکوں کے دہشتگرد شامل ہیں جبکہ الرمادی کے علاقوں الکرمہ اور صقلاویہ میں عراقی سیکیورٹی فورسیز نے ہتھیاروں کے ذخائر کا انکشاف کیا ہے جہاں ان سیکیورٹی فورسیز کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ملا ہے۔ کرکوک میں بھی آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جہاں سے سیکیورٹی فورسیز نے ایک سرغنہ کو گرفتار بھی کیا ہے۔ دریں اثنا بعقوبہ میں مسلح دہشتگردوں نے سات افراد کو فائرنگ کا نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ عراق میں 30 اپریل کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہورہے ہیں تاہم دہشتگردانہ واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button