عراق

عراق میں کار بم دھماکے متعدد ہلاک، الانبار میں مسلح افراد کے خلاف فوجی کاروائی جاری

iraq5عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے متعدد کار بم دھماکوں میں کم از کم بیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کار بم دھماکے، المنصور، النہضہ، الطوبجی، الصرّافیہ اور العامریہ کے علاقوں میں ہوئے۔جنوری کے مہینے کے آغاز سے ابتک عراق میں دہشتگردانہ واقعات اور بم دھماکوں میں چھے سو سے زائد افراد جان بحق اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب عراق کے مغربی صوبے الانبار میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کا آپریشن جاری ہے اور اس آپریشن کے نتیجے میں حالیہ دو ہفتوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں مسلح تکفیری دہشتگردوں کے چودہ سو سے زائد افراد ہلاک اور سینکروں دیگر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برامد ہوا ہے۔ دریں اثنا عراق کی وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنے ملک کے داخلی امور میں سعودی عرب کی مداخلت پر سخت انتباہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عراق، ان لوگوں کیلئے قبرستان ثابت ہوگا جو اس کے داخلی امور میں مداخلت کریں گے۔ عراق کے اس عہددار نے کہا ہے کہ الانبار کی سیکیورٹی کا مسئلہ، عراق کا ایک داخلی مسئلہ ہے جس کا قومی اختلافات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش گروہ سمیت مختلف تکفیری دہشتگر گروہوں کو سعودی عرب کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے جو عراق و شام سمیت مختلف علاقوں میں مسلمانوں کا خون بہانے میں سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button