عراق

عراقی وزیر اعظم نے عراقی فوج کی توانائی پر تاکید کی

malikiنوری مالکی نے امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کہ صوبۂ الانبار میں کسی حد تک امن قائم ہوچکا ہے اور فوج دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لئے فی الحال فلوجہ شہر میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے کیونکہ مقامی سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
عراقی وزیر اعظم نے مزید کہا عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے صوبۂ الانبار میں انجام دیۓ جانے والے دہشتگردانہ اقدامات مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور عراقی فوج نے اس علاقے کے سیکورٹی فورسز اور قبائل کی مدد سے دہشتگردوں کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button