عراق

عراق کے سنی مفتی: مسلمانوں کا اسلام کے نام پر قتل عام کرنے والے خوارج ہیں

sunni muftiعراق کے اہل سنت و الجماعت کے معروف مفتی ڈاکٹر مھدی الصمیدعی نے عید میلاد النبی(ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے : یہ گروہ جو اسلام کا دعویٰ کرتا ہے یہ خوارج کے انحرافی افکار کا حامل ہے۔
انہوں نے تمام مسلمانوں کو سیرت پیغمبر اکرم(ص) پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: میں تمام علمائے امت اسلام اور تمام اسلامی رہنماوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تقوائے الہی اختیار کریں اور مسلمانوں کے درمیان خون خرابے کا خاتمہ کریں۔
عراق کے سنی مفتی نے پیغمبر اکرم(ص) کی بعض نمایاں صفات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہیں پیامبر رحمت قرار دیا اور کہا: مسلمانوں کو پیغمبر اکرم(ص) کی اس صفت کی خاص طور پر پیروی کرنا چاہیے۔
انہوں نے ہفتہ وحدت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس ہفتہ میں تمام علماء پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت کے گوشے بیان کرتے اور لوگوں کو ان کی سیرت کی پیروری کرنے کی طرف دعوت دیتے ہیں کہا: ان ایام میں ہمارا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کہ ہم عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں فتنے کی آگ کو ختم کریں ۔
اس بزرگ عالم دین نے پیغمبر اکرم(ص) کی احادیث اور آیات قرآن کی روشنی میں تاکید کی کہ جو شخص شہادتین زبان پر جاری کرتا ہے وہ ہمارے عقیدہ کے مطابق مسلمان ہے اور اس کا خون بہانہ حرام ہے ہم کسی کو اس کے قبیلے یا اسکے رنگ و نسل کی وجہ سے قتل نہیں کر سکتے۔
ڈاکٹر شیخ مھدی الصمیدی نے عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میلاد نبی اکرم(ص) تمام مسلمانوں کے لیے رحمت و برکت اور امن و سکون کی بہار لے کر آئے اور ہم ان مبارک ایام کو دنیا بھر کے اہل سنت اور اہل تشیع کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button