عراق

عراق، ایم کے او دہشتگرد گروہ کو ملک سے نکالنے کی کوشش

maliki3نوری مالکی نے بغداد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق میں ایم کے او کی موجودگي سے عراق کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اس گروہ کو عراق سے نکالنے کی کوشش کرے۔ نوری مالکی نے کہا کہ ایم کے او کے اخراج میں تاخیر کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کے او گروپ کی موجودگي نہ صرف عراق کے قوانین کے برخلاف ہے بلکہ عراقی قوم بھی اسکی موجودگي کی مخالف ہے۔ ادھر صہیونی ریاست کی ایک نیوز سائٹ عنیان مرکازی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کے او دہشتگرد گروپ کے بعض دہشتگردوں نے صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم صبر و شتیلا کے قصاب ایریل شیرون کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button