عراق

افغانستان پاکستان اور سعودی عرب کےدھشتگرد عراق میں

iraq flaq1عراق کے نائب وزیراعظم "صالح المطلک” نے اس امر پر تاکید کہ ساتھ کہ صوبہ الانبار کی بد امنی کے مسئلے کو حتمی طور پر منطقی طریقے سے کنٹرول کیا جائے کہا عراق کی فوج کو اس صوبے کے شہروں سے باہر رہ کرپوزیشن سنبھالنی چاہیے اور اس بات کی اجازت دی جائے کہ اس علاقے کے باشندے اور قبائل خود دھشتگرد گروہوں کا مقابلہ کریں۔ دوسری جانب عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دھشتگردی سیل میں میڈیا کے شعبے کے مشیر”سمیر الشویلی” نے صوبہ الانبار میں "داعش” دھشتگرد گروہ کی مدد و حمایت کے لئے پاکستان ، افغانستان اور سعودی عرب سے دو مسلح دھشتگردوں کی آمد کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے کے لئے دھشتگرد عراق کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسیز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ کے اس عہدیدار نے مزید کہا کہ بعض حلقے اور فریق غیرقانونی طور پر عراق میں مسلح گروہوں کی مالی و لاجیسٹک حمایت کررہے ہیں۔ یادرہے کہ عراق کی فوج صوبے الانبار میں اس علاقے کے عوام و قبائل کے ساتھ ملکر القاعدہ سے وابستہ دھشتگرد گروہ "داعش کا مقابلہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button