عراق

عمّار حکیم: عراق، مذاکرات کے آغاز کی ضرورت

amarعراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ "سید عمّار حکیم” نے آج عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر”اسامہ النجیفی” کے ساتھ ملاقات میں غلط سیاسی پروپیگنڈےک روک تھام اور اس ملک کے بحران و مشکلات کے خاتمے کے لئے گفتگو کے آغاز کو ضروری قرار دیا ہے۔ "سید عمّار حکیم” نے اس ملاقات میں اپنے ملک کے دشمنوں خاصطور پر القاعدہ دہشتگرد گروہ کے ساتھ مقابلے کو نہایت ہی ضروری قرار دیا اور "اسامہ النجیفی” سمیت مستعفی ارکان پارلیمنٹ کی اسمبلی میں فوری واپسی ک ضرورت پر زور دیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے ملک کے صوبے الانبار میں پیش آنے والے بحران کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور اس صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی کی بھرپور حمایت کی۔ یہ ملاقات عراق کی پارلیمنٹ کے کئی ارکان کی شرکت کے ساتھ "اسامہ النجیفی” کے دفتر میں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button