عراق

دہشتگردي کے خلاف نجف کے زائرين کي دستخطي مہم

singerنجف اشرف ميں موجود دسيوں لاکھ زائرين اور سوگواروں نے جو پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم اورآپ کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کي شہادت کي مناسبت سے وہاں موجود ہيں ايک بہت بڑے طومار پر دستخط کرکے ہر قسم کي دہشت گردي اور فرقہ واريت کو جڑ سے اکھاڑ پھيکنے کي ضرورت پر زور ديا.
اب تک تيس لاکھ سے زائد زائرين جن ميں شيعہ و سني مسلمان سبھي شريک ہيں اس عظيم طومار پر دستخط کرچکے ہيں.
دستخط کرنےوالوں کا کہنا ہے کہ وہ پوري دنيا اور خاص طور پر عراق ميں امن و امان چاہتے ہيں – دہشت گردي کے خلاف دستخطي مہم چلانے والے ايک کارکن کرار ناصر نے کہا کہ يہ طومار عراق کے دوسرے صوبوں ميں لے جايا گيا اور پھر اس کوعراقي پارليمنٹ ميں بھي بھيجا جائے گا –
واضح رہے کہ علاقے کي بعض عرب حکومتيں عراق ميں سرگرم دہشت گردوں کي مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کرتي ہيں تاکہ عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرسکيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button