عراق

حضرت علی(ع) کے حرم مطہرکوتباہ کرنے کے لیے سرنگ کی کھودائی

sorangشہر نجف اشرف سے ملنے والی خبریں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ نجف اشرف کی سیکیورٹی فورسز ایک ایسی سرنگ کومنکشف کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں کہ جو زمین کے نیچے حرم مطہرحضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی طرف بنائی گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ یہ سرنگ تقریبا ۲۰۰میٹرلمبی تھی یعنی اسے حرم مطہر سے ۲۰۰میٹرکے فاصلے سے کھودنا شروع کیا گیا تھا اورآئندہ چنددنوں کے دوران حرم مطہرکے نیچے پہنچنے والی تھی۔

تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سرنگ کوکھودنے والے افراد حرم مطہر کواڑانے کے لیے اس سرنگ سے استفاد کرنا چاہتے تھے اوراس میں بم نصب کرکے حرم مطہر امیرالمومنین علیہ السلام کو اڑا دینا چاہتے تھے۔

قابل ذکرہے کہ ابھی تک اس سرنگ کے کھودنے میں ملوث عناصر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم اس سلسلے میں ابتدائی سراغ لگایا گیا ہے اوراسی کی بنا پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button