عراق

عراق:زائرین کی بس پر سعودی دہشتگردوں کا حملہ 26عاشقان حسین ؑ شہید

iraq 12 blastعراق کے شمال میں مسافر بس پر ہوئے دھشتگردانہ حملے کے نتیجے میں 26زائرین شہید ہوگئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر موصل میں ایک مسافر بس پر ہوئے دھشتگردانہ حملہ ہوا ہے ، اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 20زائرین شہید ہوئے اورشہید ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ آج ہی عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں ہوئے دھشتگردانہ حملوں میں کم از کم 26 اشہید ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یادرہے کہ عراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی عزاداران حسینی کے قافلوں پر مسلح دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عراق کی خبر رساں ایجینسی ” براثا ” کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں العامل کے علاقے میں چند روز قبل عزاداران حسینی کے قافلے کے راستے میں ہونے والے کار بم دہماکے میں کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے تھے ۔ جبکہ عراق کے مرکزی علاقے بابل میں بھی عزاداران حسینی کے قافلے کے راستے میں ہونے والے بم دہماکے میں کئی عزادار جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بابل کے علاقے میں ایک کاروائی کے دوران 25 مطلوبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یادرہے کہ عراق کے ایک سکیورٹی ذریعے سعید الجیاشی نے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے جن دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ان میں ساٹھ فیصد تعداد سعودی شہریوں کی ہے جنہیں نام نہاد درباری وہابی مفتی جہاد کے نام پر شیعہ کشی کے لئے عراق روانہ کرتے ہیں۔ لندن کے اخبار ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب، دنیا کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردی کو پھیلانے میں ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button