عراق میں کئی دہشتگرد گرفتار

12 دسمبر, 2013 09:35

apcعراق کے ایک فوجی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو الانبار کے متعدد علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے کئی سرغناؤں سمیت بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔
اس عراقی افسر کے مطابق ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس طرح بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ الانبار میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری ہے۔

2:14 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔