عراق

عراق میں دھشتگردانہ حملے، اٹھاون افراد شہید اور زخمی

iraq car booom blastعراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردی میں دس افراد شہید اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔ یہ بم دھماکے بغداد کے بعض علاقوں اور شمالی صوبے موصل میں ہوئے۔ ادھر الانبار صوبے میں ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ میں تین افراد مارے گئےہیں جبکہ صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز نے تکفیری گروہوں سے وابستہ پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایسوشیئٹڈ پریس کے مطابق رواں مہینے میں عراق میں تکفیری دہشتگردی میں نوے افراد مارے گئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں جو تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کرکے دہشتگردی کو بڑھا وا دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button