عراق میں دھشتگردانہ حملے ۵۸ افراد جانبحق

عراق میں جاری تکفیری دہشتگردی میں اٹھاون افراد جاں بحق ہوگئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے آج چودہ کار بم دھماکے کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق بغداد، سامرا اور نجف اشرف کے شمالی علاقے میں آج متعدد کا بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں اٹھاون افراد جاں بحق اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں کچھ مہینوں سے دہشتگردی میں تیزي آئي ہے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کی مالی سیاسی اور فوجی حمایت کررہے ہیں۔ رواں برس میں اب تک چھے ہزار افراد دہشتگردانہ کاروائيوں میں مارے گئے ہیں۔








