عراق کے شیعہ نشین علاقے میں خود کش حملہ، ۱۵ شہید اور ۴۵ زخمی

17 اکتوبر, 2013 22:17

iraq 65 shaheedشمال عراق میں واقع شیعہ بستی کے اندر ہونے والے خود کش حملے میں کم سے کم ۶۰ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد کے شمال میں واقع صوبہ موصل کی پولیس نے خبر دی ہے کہ آج صبح ایل پی ٹرک پر سوار ایک خود کش حملہ آور نے موصل سے بیس کلومیٹر فاصلہ پر واقع موفقیہ شیعہ بستی میں بھیانک دھماکہ کیا ہے جس کے باعث ۱۵ افراد شہید اور ۴۵ زخمی ہوئےہیں۔
دھماکہ خیز مواد سے بھرا یہ ٹرک اس شیعہ بستی کے بیچ جا کر پھٹا جس کی وجہ سے دسیوں گھر بھی نذر آتش اور تباہ و برباد ہو گئے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق میں چن چن کر شیعوں بستوں کو دھشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں خاموشی سے تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

10:34 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔