عراق

عراق: کار بم دھماکوں میں بیالیس شیعہ شہید

boom dhamkaعراقی دارلحکومت بغداد کے شیعہ ضلع میں کار بم دھماکوں میں بیالیس شیعہ افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقو ں میں پیر کے روز ہونے والے کار بم دھماکوں میں بیالیس شیعہ افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
عراقی شہر الصدر میں ہونے والے ایککار بم دھماکے میں سات شیعہ افراد شہید ہوئے جن میں دو عراقی فوجی بھی شامل تھے، کار دھماکہ اس وقت ہوا جب جائے وقوعہ پر کام کرنے والے کافی لوگ جمع تھے۔فوری طور پر دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن ایک بات بڑی واضح ہے کہ گذشتہ طویل عرصے سے تکفیری دہشت گرد جو کہ سنی شدت پسند ہیں اور سعودی عرب کی حمایت سے عراق میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں عراق میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہیں۔
دوسرے ایک کار بم دھماکے میں چالیس شیعہ مسلمان شہید ہوئے ہیں جو کہ مسیب کے علاقے میں اس وقت ہوا جب ایک شیعہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی۔
اقوام متحدہ کے عراق میں قائم مشن نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے میں آٹھ سو عراقی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button