عراق

بغداد : شیعہ جنازے پر خودکش حملہ، 26 افراد شہید

sucaid attac iraqبغداد کے جنوب میں ایک شیعہ جنازے پر خودکش حملے میں سوگواروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم پندرہ افراد شہید ہوئے ہیں ۔ اس بات کی تصدیق پولیس اور ڈاکٹر نے کی ہے۔ اتوار کے حملے میں مصائب نامی علاقے میں حملہ کیا گیا جہاں الحسین نامی مسجد کی چھت بری طرح متاثر ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی عراق کے خودمختار علاقے اربیل میں دو خودکش کار بم دھماکے ہوئے جن میں گیارہ افراد مارے گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق عراقی کردش سیکیورٹی فورسز سے تھا۔ سینیئر سیکیورٹی آفیشلز کے مطابق پہلا خود کش کار بم دھماکہ ہوا اور اس کے بعد جب لوگ زخمیوں کو اٹھانے کیلئے آگے بڑھے تو ایک ایمبولینس وہاں آئی جس میں دھماکہ ہوا اور مزید جانی نقصان ہوا۔ وزیرِ اعظم عراق، نورالمالکی کے ترجمان کے مطابق یہ حملہ شاید پڑوسی ملک شام میں میں خانہ جنگی کی وجہ سے ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں جنگجو کردش افواج سے لڑ رہے ہیں۔ اس سے قبل جمعے کو بغداد میں ایک سنی مسجد کے پاس دھماکے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button