عراق

عراق، مسجد میں خودکش دھماکہ، 30 نمازی شہید، درجنوں زخمی

iraq boom blastعراقي وزارت داخلہ کے ايک عہديدار نے بتايا کہ بدھ کو بغداد کے شمال ميں واقع علاقے وزيريہ کي التميمي مسجد ميں ايک خودکش دہشت گردانہ بم دھماکے ميں تيس نمازي جاں بحق اور پچپن ديگر زخمي ہوگئے ۔ مذکورہ عہديدار کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور دھماکہ خيز مواد مسجد ميں لے جانے ميں کامياب ہوگيا تھا ۔
بدھ کو ہي عراق کے ديگر علاقوں ميں بھي دہشت گردي کے مختلف واقعات ميں پندرہ افراد مارے گئے۔ يہ حملے موصل اور ديالہ ميں ہوئے ۔ عراق ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ميں دہشت گردي کے واقعات سعودي عرب قطر اور امريکا کي سرپرستي ميں ہورہے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button