عراق

عراق، متعدد واقعات میں 20 افراد ہلاک

boom dhamkaاطلاعات کے مطابق، عراق کے ایک اعلی عہدیدار نے پیر کے روز بتایا کہ کل رات کچھ مسلح افراد نے شمالی عراق کے صلاح الدین صوبے میں دو پولس چوکیوں پرحملہ کرکے سات افراد کو قتل کر دیا۔ دوسری جانب الانبار صوبے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ رمادی میں بھی مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کرکے ایک عام شہری کوقتل کر دیا۔

در ايں اثنا شہر مدائن میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں چھ عراقی مارے گئے اور کئی ديگر زخمی ہوئے۔ واسط صوبے میں پولس کے گشتی دستے کے قریب ہونے والے دھماکے میں کئی لوگ ہلاک ہوئے۔ اس حملے میں اسی طرح پانچ پولس اہکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button