عراق

امریکیوں کے خلاف لڑنے کے لئے 23 ہزارفدائی تیارالمختار آرمی

al mukhtar army عراق کے مشہور عالم دین اور حزب اللہ عراق کے سربراہ سید واثق البطاط نے کہا ہے کہ انھوں نے جیش المختار نامی خودکش (فدائی) فورس تشکیل دی ہے جس کے اراکین کی تعداد 23ہزار ہے اور یہ افراد مکمل طور پر تربیت یافتہ اور امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہیں چنانچہ اگر امریکہ نے شام پر حملے کی حماقت کی تھی تو یہ فورس فدائی حملے کرکے عراق اور خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں میں امریکی مفادات کو تباہ کریں گے۔
انھوں نے کہا: جب امریکہ اور صہیونی ریاست میں شام کے اندر اپنے کرائے کے گماشتوں کو کیمیاوی ہتھیاروں سے لیس کیا ہم نے ملت شام کے خلاف ہونے والی امریکی سازش کو بھانپ لیا۔
البطاط نے امریکہ کو خبر دار کیا کہ ملت شام کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں امریکہ عراق میں امریکی موجودگی اور مفادات نیز خلیج فارس میں امریکی مفادات جیش المختار کے مجاہدین کے حملوں سے محفوظ نہ رہ سکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ صہیونی مفادات کے تحفظ کے لئے شام پر حملہ کرنا چاہتا لیکن امر مسلم ہے کہ اس حملے میں سب سے زيادہ نقصان اٹھانے والے امریکی اور صہیونی ہی ہونگے اور علاقے میں اسلامی بیداری اور امریکہ کے خلاف خظے کی اقوام کے واضح موقف کے پیش نظر امریکہ اور صہیونی ریاست کی شکست قطعی اور یقینی ہے۔
البطاط نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے لئے 23 ہزار تربیت یافتہ اور جدیدترین ہتھیاروں سے لیس استشہادی مجاہدین کی تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: شام امریکہ کی کمر توڑ کر رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button