عراق

بغداد میں ۲ گھروں پر فائرنگ، ۱۱ افراد شہید

shadatعراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بغداد کے جنوب میں مسلح افراد نے دو گھروں پر فائرنگ کر کے پانچ بچوں سمیت ۱۱ افراد کو شہید کر دیا ہے جبکہ ۶ افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے بغداد کےجنوب میں واقع الطیفیہ کے علاقے میں ۵ بچوں، تین عورتوں اور تین مردوں کو شہید کر دیا ہے۔
عراق کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج شمال بغداد کے علاقے الطارمیہ میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں۔
دھشتگردوں کے ذریعے اس بم دھماکے میں ۱۲ عراقی فوجی جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ شب بغداد کے مختلف علاقوں میں ۱۱ کار بم دھماکوں میں کم سے کم ۶۰ افراد جانبحق اور ۱۰۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button