عراق

شمالی عراق میں دہشتگرد گروہ گرفتار

iraq dehsatgard groubعراق کی انسداد دہشتگردی فورسز نے ایک دہشتگرد گروہ کے سولہ افراد کو شمالی عراق میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ دہشتگرد ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے اور متعدد دہشتگردانہ کاروائيوں، کار بم دھماکوں اور شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ دوسری طرف عراقی سکیوریٹی فورسز نے کرکوک کے جنوب مغربی علاقوں میں دس مفرور مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر بغداد کے مضافاتی علاقے ابوغریب میں کرفیو لگا کر کریک ڈاون جاری رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرین زون میں دہشتگردانہ حملوں کی انٹلجنس رپورٹ ملنے کےبعد عراقی حکومت نے اس زون کو کچھ دنوں کے لئے بند کردیا ہے۔ واضح رہے حالیہ ہفتوں میں عراق میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیاں ہوئي ہيں جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زحمی ہوئےہیں۔ عراقی ذرائع کا کہنا ہےکہ عراق میں سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button