عراق

عراق، شادی، افطار اور بازار پر حملہ، متعدد شہید

blast shadi iraqعراق میں جمعرات کے دن مختلف شہروں میں شادی کی تقریب، پر ہجوم بازار اور ایک ہوٹل پر افطار کے لئے جمع ہونے والے روزہ داروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
صوبہ دیلای کے شہر مقدادیہ میں ایک پر ہجوم بازار میں کار بم دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بغداد کے علاقے عامریہ میں شادی کی ایک تقریب میں بم دھماکے میں 4 افراد جبکہ بغداد میں ہی مختلف واقعات میں مزید 4 افراد مار دیئے گئے۔
مدائن میں ایک قہوه خانہ پر حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد جبکہ موصل میں دو مختلف واقعات میں ایک پولیس افسر اور ایک معصوم بچہ اور ایک سرکاری افسر جان کی بازی ہار گئے۔
زرائع کے مطابق عراق میں رواں ماہ 750 افراد مختلف پر تشدد واقعات میں شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button