عراق

عراق دعوت افطار پر حملہ، ۳۸ افراد جانبحق

iraq iftariعراق میں ایک پرہجوم کیفے میں ایک خودکش حملہ آور کے حملے اور دیگر مقامات پر ہوئے تشدد کے واقعات میں 47 افراد جاں بحق ہو گئے.

موصولہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کرکوک شہر کے جنوب میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران لوگ روزہ کھولنے کے لئے افطار کی دعوت میں جمع ہوئے تھے اسی دوران ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا جس میں 38 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہو گئے.
کرکوک شہر میں پہلی بار کیفے کو نشانہ بنایا گیا. حملے کے بعد تمام کیفے بند کر دیے گئے.
ادھرشمالی بغداد میں مسلح افراد نے مسجد جا رہے پولیس بریگیڈیئر جنرل صابری کو گولی مار دی. دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں مقدادیہ میں بھی ایک سابق پولیس اہلکار کو اس کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی۔

موصل شہر میں بھی ایک خودکش حملہ آور نے پولیس چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی سے اڑا دیا جس میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے. جبکہ موصل شہر میں ہی تین الگ – الگ دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہو ئے.

متعلقہ مضامین

Back to top button