عراق

آیت الله حکیم کی برسی قم میں منعقد

baqir ul hakimمجلس اعلائے اسلامی عراق کے سابق سربراہ آیت الله شهید محمد باقر حکیم کی برسی کا پروگرام «شهید محراب اور حکیم الشهدا» کے عنوان سے شھر مقدس قم میں علمائے کرام اور مختلف عوامی طبقات کی شرکت میں منعقد ہوا ۔
ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری ، تھران کے امام جمعہ آیت الله سید احمد خاتمی، ایران کے حوزات علمیہ کے سابق سربراہ اور مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله مرتضی مقتدائی، قم کے ممبر آف پارلیمںٹ حجت الاسلام و المسلمین آشتیانی اور امیرآبادی، حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید ریاض حکیم، قم میئر دلبری ، صوبہ قم میں سپاہ کے کمانڈر مهدوی نژاد اور دیگر عراقی مھمان اس پروگرام میں شریک تھے ۔
قرات قران کریم سے اغاز اس پروگرام کا اغاز ہوا اور اس کے بعد زیارت حضرت فاطمه معصومه(س) کی مختصر سی کلیپ دیکھائی گئی ۔
قم میئر دلبری ، حضرت آیت الله سید محمد سعید حکیم کے بیٹے حجت الاسلام سید ریاض حکیم اور ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله حسینی بوشهری نے اس پروگرام میں تقریر کی و نیز مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ حجت الاسلام سید عمار حکیم کے جانشین نے بھی عربی زبان میں تقریر کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button